CM (caretaker) visits SEPA

CM (caretaker) visits SEPA

Posted on: 04 Nov 2023   Tags:

 نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع محکمہ ماحولیات کے دفتر کا دورہ

 نگران صوبائی وزیر ارشد ولی محمد، سیکریٹری ماحولیات آغا واصف، ڈی جی نعیم مغل، ڈی جی سالڈ ویسٹ مینیجمینٹ امتیاز شاہ نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا

 نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) کی ماحولیاتی مسائل پر پریزنٹیشن

 ڈی جی سیپا نعیم مغل کی وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ

 سندھ بھر میں ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے ریگولیٹری اور ماحولیاتی قانون نافذ کرنے والی تنظیم سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) ہے

 سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) 1989 میں قائم کی گئی

 سیپا کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہے اور ریجنل دفاتر حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد میں ہیں

 حال ہی میں مجموعی سطح پر ماحولیاتی مسائل کی جانچ کے لیے 29 ضلعی دفاترقائم کیے گئے ہیں

 سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 سے نافذ کیا گیا ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

 سیپا کے کاموں میں ماحولیات کا تحفظ، بحالی، آلودگی کی روک تھام ، اور ماحولیاتی قوانین کے نفاذ کے ذریعے پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے

 سندھ میں ماحولیاتی مسائل میں پانی کی آلودگی، صنعتی فضلہ، گھریلو سیوریج اور زرعی آلودہ پانی (LBOD اور RBOD پروجیکٹس) شامل ہیں

 ماحولیاتی مسائل صنعتی ٹھوس فضلہ، گھریلو ٹھوس فضلہ، اسپتالوں کا فضلہ، غیر موثر/غیر مناسب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم
 ماحولیاتی مسائل میں لینڈ فل سائٹس کی عدم موجودگی بھی ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

 فضائی آلودگی جیسا کہ گاڑیوں کا دھواں، صنعتی اخراج، ٹھوس فضلہ کو جلانا اور زرعی باقیات کو جلانا شامل ہیں

 ایئر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر کراچی کا ماحول صحت مند نہیں ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ

 سیپا فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

 فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال کو سمجھنے کے لیے دھواں نکالنے والی گاڑیوں کیلئے صوبائی موٹر وہیکل (ترمیم شدہ) ایکٹ 2015 لایا گیا

سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 کو نافذ کرنے کے لیے EPA اور ٹریفک پولیس کی جانب سے باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہیں

 مجموعی طور پر 35226 گاڑیوں کی جانچ کی گئی اور ایسی گاڑیوں پر جرمانہ لگایا جاتا ہے

 سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی 570،664،600 روپے، لا انفورسمینٹ ونگ کیلئے 203،116،100، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ 19،405،100 اور ڈیٹا آرکائیوز سیل کیلئے 13،688،400 روپے رکھے گئے ہیں

 ماحولیاتی بہتری کیلئے مجموعی طور پر 806،874،200 روپے بجٹ رکھا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

 ماحول کی بہتری کیلئے جاری اسکیموں میں محکمہ ماحولیات کی 6 اور کوسٹل ڈولپمینٹ کی 6 ہیں

 نئی اسکیموں میں محکمہ ماحولیات کی 6، کوسٹل ڈولپمینٹ کی 2 اور کلائیمنٹ چینج کی ایک شامل ہے

 سندھ حکومت ماحول کو بہتر بنانے سے متعلق بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں، وزراعلیٰ سندھ کو آگاہی

 سیپا ان صنعتی یونٹس کے خلاف ٹریبیونل میں کیسسز داخل کیئے ہیں

 کراچی کے 200 صنعتی یونٹس کو ٹریٹمینٹ پلانٹس لگانے کے لیئے پرسو کر رہے ہیں

 سیپا کو ایفلیوئنٹ پلانٹ لگانے لیئے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

 نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سیپا کو تنبیہ کیا کہ سنجیدگی سے شھر میں آلودگی کے مسائل حل کریں

Back