سندھ میں 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد، محکمہ ماحولیات کانوٹیفکیشن جاری صرف اعلان نہیں عملدرآمدہوگا، خلاف ورزی پرسخت کارروائی ہوگی،

سندھ میں 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد، محکمہ ماحولیات کانوٹیفکیشن جاری صرف اعلان نہیں عملدرآمدہوگا، خلاف ورزی پرسخت کارروائی ہوگی،

Posted on: 05 May 2025   Tags:

بتاریخ: 5 مئی 2025

سندھ میں 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد، محکمہ ماحولیات کانوٹیفکیشن جاری

صرف اعلان نہیں عملدرآمدہوگا، خلاف ورزی پرسخت کارروائی ہوگی،سیکریٹری آغاشاہنواز کادوٹوک اعلان

کراچی (5 مئی) سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائدکردی ہے۔محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون 2025 سے ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز کااستعمال ممنوع ہوگا۔ پابندی کا اطلاق نان ڈیگریڈیبل، اوکسو ڈیگریڈیبل، بلیک کلر اور ری سائیکلڈ پلاسٹک بیگز پر بھی ہوگا۔صوبائی کابینہ نے 15 اپریل 2025 کو ہونے والے اجلاس میں محکمہ ماحولیات سندھ کی سفارش پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر منظور کیاتھا جس کے بعدسندھ حکومت نے”سندھ پرہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014” میں ترمیم کرتے ہوئے تمام پلاسٹک شاپنگ بیگز پرپابندی عائد کی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں پلاسٹک بیگز پر جزوی پابندی عائد کی تھی جس کے تحت مخصوص وزن اور سائز کے بیگز کی محدود اجازت تھی تاہم اب یہ مشروط اجازت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان کا کہناہے کہ پلاسٹک بیگز ماحول دشمن ہیں سندھ حکومت نے عوامی مفاد میں تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ہم آنے والی نسلوں کو صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول دینا چاہتے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ پلاسٹک سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑائی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔اس فیصلے کو ماحولیاتی ماہرین، سول سوسائٹی اور شہریوں نے سراہتے ہوئے حکومت سندھ کے اقدام کو تاریخی قرار دیا ہے جبکہ سیکریٹری ماحولیات نے ضلعی انتظامیہ، صنعتکاروں، تاجروں اور شہریوں سے اس قومی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

Back